آرسی اے کے انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ ; شعیب احمد کی شاندار سینچری.

 

آرسی اے کے انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ۔ شعیب احمد کی شاندار سینچری۔

 

ریجنل کر کٹ ایسو سی ایشن کراچی کے زیر اہتمام منعقد کر دہ آرسی اے کے انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے

پہلے میچ میں کریسنٹ بیرننگٹن ایسوسی ایٹ نے سندھ پولیس کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ سندھ پولیس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔ارشد خان نے 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 60، زوھیب عا بد نے 45، نومعان خان نے 39 رنز بنائے۔

فراز احمد خان نے 3 جبکہ محمد حمزہ اور محمد اصغر نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں کریسنٹ بیرننگٹن ایسوسی ایٹ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 193 رنز بنا لئے۔

علی اسعاق نے 9 چوکوں کی مدد سے 64 ، عبدل رحمان نیازی نے 49 ، عبد اللہ ضیاء نے 26، فرہان خان نے 21 اور حظیفہ احسن نے 20 رنز بنائے۔عدنان شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ارایل سی اے گلبرگ گراونڈ پر کھیلے گیے دوسرے میچ میں ہر پل تازہ چاے نے آئی آر ایس ایف بی آر کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ آئی آر ایس ایف بی آر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 217 رنز بنائے۔ظہور نے 8 چوکوں کی مدد سے 71 ، محمد شا ہد نے 46 رنز بنائے۔

دراب شیخ نے 3 جبکہ محمد مکی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں ہر پل تازہ چاے نے 5 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 220 رنز بنا لئے۔

شعیب احمد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 105 اور علی حیدر نے 4 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 68 رنز بنائے۔ آفتاب احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

 

error: Content is protected !!