بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کیلئے مزید 5 پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بی پی ایل میں شرکت کیلئے مزید 5 کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کیلئے قومی کرکٹرز عامر جمال، صائم ایوب، محمد حسنین، محمد نواز اور عاکف جاوید کو این او سی جاری کر دیا گیا۔

احمد شہزاد نے بھی این او سی کے لئے اپلائی کر دیا ،احمد شہزاد کو بارہشال فار چیون نے رابطہ کیا ہے، شعیب ملک بارہشال کا حصہ تھے، وہ دو روز پہلے بنگلہ دیش سے دبئی چلے گئے تھے۔

 

 

 

error: Content is protected !!