حارث انگلش کھلاڑیوں کو سرپرائز دے سکتا ہے، رمیز راجہ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیزراجہ نے کہا کہ گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی سے فاسٹ باؤلر محمد عباس کو انگلینڈ کی کنڈیشنز پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں رمیزراجہ کا کہنا تھا کہ بال پر تھوک لگانے پر پابندی سے دورہ انگلینڈ میں محمد عباس کو انگلش کھلاڑیوں کے خلاف جدوجہد کرنا پڑے گی ۔انہوں نے کہا کہ محمد عباس انگلینڈ کندیشنز کا کھلاڑی ہے لیکن تھوک پر بابندی سے وہ اپنا پیس برقرار نہیں رکھ پائے گا

اسے وکٹ گرانے اور اپنا مقررہ ہدف حاصل کرنے میں دشواریاں پیش آئیں گی، حارث انگلش کھلاڑیوں کو سرپرائز دے سکتا ہے، باؤلنگ شعبے میں حارث رؤف کا انتخاب بہترین ہے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ قومی کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈرز کیلئے آسان نہیں ہوگا کیوں کہ وہ غیرتجربہ کار ہیں اور حریف ٹیم کے باؤلرز سخت چیلنج دے سکتے ہیں۔رمیز راجہ نے اظہر علی کو مشورہ دیا کہ انہیں اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے۔

error: Content is protected !!