ساف فٹبال چیمپئن شپ ; پاکستانی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ایک بھی گول نہیں کرسکی۔ 

 

 قومی فٹبال ٹیم کو بھارت میں کھیلے جانیوالے ساف فٹبال چیمپئن شپ کے آخری میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

 

پاکستان فٹبال ٹیم کو تیسرے اور آخری میچ میں نیپال کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ، نیپال نے پاکستان میں  1-0 سے شکست دی، فیصلہ کن گول 80ویں منٹ میں نیپال کے کھلاڑی اشیش چوہدری نے کیا۔

چیمپئن شپ میں پاکستان کی طرح نیپالی ٹیم بھی پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی تھی مگر واحد کامیابی حاصل کرتے ہوئے 3پوائنٹس کے ساتھ گروپ ”اے“ میں تیسرے نمبر پر رہی۔

 

پاکستان کو پہلے میچ میں بھارت، دوسرے میں کویت نے مات دی،بھارت اور کویت کی ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ پاکستانی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ایک بھی گول نہیں کرسکی۔

 

error: Content is protected !!