ایشین گیمز ; پاکستان ہاکی ٹیم نے سنگا پور کو صفر کے مقابلہ میں گیارہ گول سے شکست دے دی.

 

 

چین کے شہر ہانگ زو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں سنگا پور کو صفر کے مقابلہ میں گیارہ گول سے شکست دیکر ایونٹ میں فتح کا کھاتہ کھول لیا۔

پاکستان کی جانب سے ارباز احمد نے تین گول، ارشد لیاقت نے تین گول ، عبدالرحمٰن، محمد عماد، افراز، سفیان خان اور رانا وحید نے ایک، ایک گول سکور کیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم 26 ستمبر کو بنگلہ دیش کے خلاف اپنا دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق 12:45بجے دن کھیلے گی۔ ایشین گیمز ہاکی مقابلوں میں بارہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان سمیت انڈیا، جاپان، بنگلہ دیش، سنگا پور اور ازبکستان کی ٹیمں پول اے میں شامل ہیں جبکہ کوریا ، ملائشیا، چائینہ، عمان، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کی ٹیمیں پول بی میں شامل ہیں۔

 

 

error: Content is protected !!