پاکستان تحریک انصاف کا ایک اور وعدہ پورا،ایبٹ آباد میں 4مقامات پر اوپن ایئر جیمنیزیم کا افتتاح

ایبٹ آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے نوجوانوں کے لیے ملک بھر میں سپورٹس کی سہولیات پیدا کرنے اور وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی اور ایم این اے علی خان جدون نے ایبٹ آباد میں 4 مقامات پر اوپن ائیر جیمنیزئیم کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر کمشنر ہزارہ سید ظہیر السلام چیرمین ضلع زکوہ کمیٹی وسابق ڈی جی سپورٹس کے پی کے طارق محمود ڈاہریکٹر آپریشن سپورٹس کے پی کے سید ثقلین شاہ اس ایک ہزار سپورٹس فسیلیٹی پراجیکٹ کے انچارج مراد علی خان ڈی ایس او ایبٹ آباد وسیم فضل اور عمائدین شہر بھی موجود تھے

سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی اور ایم این اے علی خان جدون کی کاوشوں سے صوبائی سپورٹس بورڈ, ایبٹ آباد میں شہریوں کے لیے05 مختلف مقامات پر اوپن ایئر جم کا قیام عمل میں لا یا گیا جس میں سے 4 جیم کا افتتاح آج کردیا گیا۔ جمنیزئیم پر کل لاگت 1 کروڑ 20 لاکھ روپے آئی, جبکہ ایک جم پر لاگت 24 لاکھ روپے آئی ہے.


ایبٹ آباد کے نوجوانوں کے لیے ورزش کی سہولیات کی مفت فراہمی اور انکو صحت مندانہ کاموں کی طرف مائل کرنے اور انکی توانائیاں مثبت کاموں میں خرچ کرنے کے لئے اوپن ائیر جم کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے.


اوپن ایئر جم کے تحت ورزش کی مشینیں شہر کے 04 مختلف پارکس میں نصب کی گئیں ہیں, جن میں جناح باغ پارک ، جیل پارک ( ملک پورہ)، لیڈی گارڈن اور جناح آباد پارک شامل ہیں ۔ ورزش کی یہ سہولیات لوگوں کو فری میہا کی جائیں گی اور اس کے لیے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی تا کہ شہری اوپن ایئر جم کے زریعے اپنی صحت کا خیال رکھ سکیں۔

error: Content is protected !!