کراچی سپورٹس فورم آنکھوں کے مرض میں مبتلا کھلاڑیوں کو مفت آپریشن کی سہولت فراہم کریگا

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) کراچی اسپورٹس فورم، لائنز کلب انٹرنیشنل اور سید فاؤنڈیشن کے اشتراک سے آنکھوں کے امراض میں مبتلا کھلاڑیوں، کوچز، اسپورٹس آرگنائزر، گراؤنڈ اسٹاف اور ان کی فیملیز کو آنکھوں کے معائینہ اور موتیے کے مفت آپریشن کی سہولت فراہم کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے اس ضمن میں کے ایس ایف کے صدر سید وسیم ہاشمی کاکہنا ہے کہ سماجی خدمات کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ دنیا کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم لائنزکلب انٹرنیشنل ڈسڑکٹ 305 ساؤتھ کے ہم خیال سابق گورنرلائن انورجاوید اور انکے ساتھی گورنرز نے میڈیکل کیمپ اور موتیے کے مفت آپریشن کیلئے اپنی خدمات اور تعاون پیش کیا ہے

پہلے مرحلے میں اگلے ماہ فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا جہاں ماہر جشم پر مبنی ڈاکٹرز کی ٹیم مریض کی اسکریننگ کریں گے جس کے بعد رپورٹ میں دی گئی تجاویزکے مطابق طبّی سہولیات فراہم کی جائیں گی ڈاکٹرزکیجانب سے موتیے کے آپریشن کی تجویزپرمختلف اسپتالوں میں مفت آپریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی اس کے علاوہ آئی اسپیشلسٹ کیجانب سے مریضوں کو چیک اپ کے ساتھ ساتھ انہیں طبّی مشورے اور ضروری ادویات بھی مہّیا کی جائیں گی جبکہ کیمپ میں شوگر اور بلڈ پریشرکے مریضوں کے بھی مفت ٹیسٹ کئے جائیں گے سید وسیم ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ میڈیکل کیمپ سے قبل رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جارہا ہے

ناموں کے اندراج کیلئے کھلاڑیوں، کوچز، آرگنائزر اور گراؤنڈ اسٹاف کو اپنی متعلقہ ایسوسی ایشنز سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے رجسٹریشن کے بعد ایسوسی ایشنز کیجانب سے فراہم کردہ فہرست کے مطابق مریضوں کو علاج اور مفت ادویات کی سہولت فراہم کی جائے گی وسیم ہاشمی کے مطابق فورم کے تحت دوسرے مرحلے میں حیدرآباد اور تیسرے مرحلے میں جیکب آباد میں آنکھوں کا معائینہ اور موتیے کے مفت آپریشن کئے جائیں گے فورم کیجانب سے آئندہ بھی مفادعامہ کے ایسے پروگرامز کو جاری رکھا جائے گا

error: Content is protected !!