پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہوگا

سائوتھمٹن (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بچے شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم نے پہلا میچ جیت کر سیریز میں برتری حاصل کر رکھی ہے۔ساؤتھمپٹن میں ٹیسٹ میچ کے لئے قومی ٹیم نے مانچسٹر ٹیسٹ کے 16 رکنی اسکواڈ کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اسکواڈ میں اظہر علی، بابر اعظم، عابد علی، اسد شفیق، فواد عالم، امام الحق ،کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ اور سرفراز احمد شامل ہیں، اس کے علاوہ شاداب خان، شاہین آفریدی، شان مسعود، سہیل خان اور یاسر شاہ بھی 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ مانچسٹر میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ جبکہ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 21 اگست سے شروع ہوگا۔

error: Content is protected !!