تیسرے ٹیسٹ کیلئے تیار ہیں، اظہرعلی

سائوتھمٹن (سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کے لیے پرعزم ہیں ان کا کہنا ہے کہ کوشش کریں گے آخری ٹیسٹ میں اچھے رنز بنائیں۔ساؤتھمپٹن میں ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ وکٹ دیکھی ہے اچھی کرکٹ ہوگی۔ شام میں وکٹ کا پھر جائزہ لیکر فائنل الیون کا فیصلہ کریں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ میں بارش نے پانی پھیر دیا، تیسرے ٹیسٹ کیلئے تیار ہیں توجہ آخری ٹیسٹ پر ہی مرکوز ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ اسکواڈ کے تمام کھلاڑی میرا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔ ساتھی کرکٹرز کے ساتھ کپتانی اور کرکٹ سے لطف اندوز ہورہا ہوں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ انگلینڈ میں کنڈیشن ہمیشہ مشکل رہی ہیں۔ بیٹنگ میں تسلسل رکھنا آسان نہیں ہوتا، اچھی بیٹنگ کرنا میری ذمہ داری ہے۔کپتان نے امید کا اظہار کیا کہ اسد شفیق کم بیک کریں گے۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے آخری ٹیسٹ میں اچھے رنز بنائیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے بتایا کہ مجھے چئیرمین پی سی بی اور دیگر کی سپورٹ ہے۔ایک سوال کے جواب میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس نہیں لی۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیم کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے ساؤتھمپٹن میں شروع ہورہا ہے۔

پہلے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی تھی جبکہ دوسرا ٹیسٹ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔انگلینڈ کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ سیریز برابر کرنے کے لیے قومی ٹیم کو یہ آخری ٹیسٹ میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔

error: Content is protected !!