نسیم شاہ صحت یاب، نیٹ سیشن کے دوران بائولنگ کرائی

کرائسٹ چرچ میں جاری سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل میزبان نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گی، پاکستان کی ٹیم اب تک کھیلے گئے دونوں میچوں میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کو شکست دے چکی ہے

نیوزی لینڈ کیخلاف کل ہونے والے میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم نے آج لنکن یونیورسٹی میں انڈور پریکٹس سیشن کیا اس دوران قومی کرکٹرز نے فیلڈنگ، بائولنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ بھی صحت یاب ہو کر ٹیم کو جوائن کرچکے ہیں اور انہوں نے بھی پریکٹس سیشن میں شرکت کرتے ہوئے بائولنگ کرائی، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نیٹ پریکٹس سیشن میں ہشاباش اور خوش نظر آئے اور اس موقع پر کھلاڑیوں نے ایک دوسرے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

error: Content is protected !!