مانچسٹر(سپورٹس لنک رپورٹ)ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انگلینڈ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کا کہنا ہے کہ میں اپنا تجربہ انگلینڈ کے بولرز کودے کر خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اب مجھے یہ تجربہ واپس دینا ہے، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کرکٹرز انگلینڈ سے ہیں یا پاکستان سے۔
اظہر محمود نے کہا کہ انگلینڈ کے کپتان اور دیگر افراد کو میری مہارت کا علم ہے ، پی ایس ایل کی فرنچائز میں کپتان اوئن مورگن کے ساتھ کام کر چکا ہوں۔خیال رہے کہ اظہر محمود ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انگلینڈ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل ہیں۔