پاکستانی کراٹے ماسٹر نے بھارتی کپتان رانا سنگھ کو زور دار تھپڑ رسید کر دیا.

دبئی میں ہونے والے کراٹے کمبیٹ سے قبل پاکستانی کراٹے ماسٹر نے بھارتی کپتان رانا سنگھ کو زوردار تھپڑ رسید کر دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

دبئی میں کراٹے کمبیٹ 45 کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی کراٹے ٹیم کے کپتان شاہ زیب رند نے بھارتی ہم منصب کو تھپڑ مار دیا۔

تھپڑ مارنے کے بعد شاہ زیب نے بھارتی کپتان کو اُکساتے ہوئے پوچھا تھا کہ تھپڑ کیسا لگا۔

اس ایونٹ کی میزبانی سابق مکسڈ مارشل آرٹسٹ باس روٹن اور جارج سینٹ پیئر کررہے ہیں جبکہ معروف یوٹیوبر مائیک مجلاک اور بالی ووڈ اداکارہ سلمان خان بھی ٹورنامنٹ کو چار چاند لگائیں گے۔

فائٹ نائٹ کا آغاز کریگ جونز بمقابلہ آندرے منیز سے ہوگا جبکہ لوئیز روچا بمقابلہ میرزا بیک تبیو کے درمیان بنٹم ویٹ ٹائٹل فائٹ شامل ہے۔

یاد رہے کہ دبئی میں ہونے والے کراٹے کومبیٹ میں پاکستان اور بھارت کے فائٹرز کل آمنے سامنے ہوں گے۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں میکسیکو ہونے والے کراٹے کمبیٹ 44 میں شاہ زیب رند نے حریف پیرو کے مارکو کیوباس پہلی ہی راؤنڈ میں محض 21 سکینڈز میں زیر کرتے ہوئے تاریخ رقم کی تھی۔

error: Content is protected !!