پاکستانی قوم کرکٹ سے بہت محبت کرتی ہے،گریم سمتھ

جوہانسبرگ (سپورٹس لنک رپورٹ)کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے ڈائریکٹر کرکٹ ، گریم اسمتھ کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم کرکٹ سے بہت محبت کرتی ہے اور انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ کئی ممالک کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کررہی ہیں اور اب جنوبی افریقہ کا شمار بھی انہی ممالک میں ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ کئی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں اور وہ بخوبی جانتے ہیں کہ یہاں کی عوام کرکٹ سے کس قدر محبت کرتی ہے۔

گریم اسمتھ نے کہا کہ چند ہفتوں قبل کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے سیکورٹی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور ان کی مہمان نوازی پر وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بے حد مشکور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی وفد کی سفارشات اور تجاویز نے ہمیں دورہ پاکستان سے متعلق فیصلہ کرنے میں بہت رہنمائی کی، اب وہ اس یادگار دورے کے آغاز کے منتظر ہیں۔

error: Content is protected !!