لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کا آسٹرو ٹرف کیچڑ سے بھرپور ، متعدد کھلاڑی فائنل کے موقع پر میچ میں گر گئے

پشاور … مسرت اللہ جان…پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں واقع لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کا آسٹروٹرف کیچڑ سے بھر گیا ہے اورہاکی کھیلتے ہوئے کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے -گذشتہ روز سٹیڈیم میں انڈر 16 ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل کے موقع پر آسٹرو ٹرف پر پانی تو ڈالا گیا تھا لیکن صفائی نہ ہونے کے برابر تھی جس کی وجہ سے آسٹرو ٹرف پر کیچڑ دیکھنے میں آرہی تھی اورمتعدد کھلاڑی کھیل کے دوران کیچڑ کی وجہ سے گر گئے جنہیں بعد میں اٹھا کر 1122 کی ٹیمیں اٹھا کر لے گئی کروڑوں روپے کے آسٹرو ٹرف کی طرف توجہ نہ دینے کی وجہ سے ٹرف تباہ حال ہوکر رہ گیا ہے –

تعارف: newseditor