سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کیساتھ بائیس کوچز میں تین خواتین کوچز شامل

پشاور(مسرت اللہ جان )ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخواہ میں بائیس کوچز میں تین خواتین کوچزکام کررہی ہیں جبکہ انیس مرد کوچز مختلف کھیلوں کی کوچنگ کیلئے رکھے گئے ہیں ان میں تیرہ ایسے کوچز ہیں جنہوں نے سال 2020 میں سپورٹس ڈائریکٹریٹ کو جوائن کیا جبکہ تین نے سال 2018 میں جوائننگ کی اسی طرح سال 2017 میںپانچ کوچز نے ڈیپارٹمنٹ کو جوائن کیا کوچز کی فہرست میں سب سے سینئر ہاکی کے کوچ ہیں جنہوں نے سال 2009 میں کوچ کی حیثیت سے کام کا آغاز کیا آر ٹی آئی کے تحت دئیے گئے معلومات کے مطابق فٹ بال کے پانچ ، بیڈمنٹن کے چار ، ٹیبل ٹینس کے تین ، کراٹے کے دو ، اتھلیٹکس کا ایک ، کرکٹ کا ایک ، لان ٹینس کا ایک کوچ ، سکواش کے دو کوچز ، ہاکی کے دو کوچز سپورٹس ڈائریکٹریٹ کیساتھ کام کررہے ہیں اسی طرح کرکٹ کا صرف ایک کوچ اس وقت سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں کام کررہا ہے بحیثیت کوچ کے ایک اہلکار سپورٹس ڈائریکٹریٹ کیساتھ والی بال کی کوچنگ کررہا ہے

تعارف: newseditor