سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں3روزہ لاہور ڈویژن ہاکی ٹورنامنٹ برائے خواتین کا انعقاد


لاہور، ( سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں3روزہ لاہور ڈویژن ہاکی ٹورنامنٹ برائے خواتین کا انعقادکیاگیا،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ تھے، ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اس کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں ، لاہور ڈویژن ہاکی ٹورنامنٹ برائے خواتین سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،سپورٹس بورڈ پنجاب نے کورونا وباء کے باوجود ایس او پیز کے تحت کھیلوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے

اس وقت صوبہ میں 315سپورٹس کی سہولیات موجود ہیں اور 200سکیموں پر کام جاری ہے اس طرح صوبہ میں 500سے زائد سکیمیں اس مالی سال کے آخر تک موجود ہوں گی،15بلین روپے کی لاگت سے ان سپورٹس سہولیات پرکام جاری ہے،25تحصیلوں میں جون تک سپورٹس کمپلیکس مکمل ہو جائیں گے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اپنے دورہ ترکی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں ہمارے ہاں جو کھیل زیادہ مقبول ہیں اس میں ہم ترکی کے ساتھ تعاون کریں گے اور اسی طرح جو کھیل ترکی میں زیادہ مقبول ہیں اس میں وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں گے۔
جنرل منیجروومن ونگ پی ایچ ایف تنزیلہ عامر چیمہ نے اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ ہاکی کے فروغ کیلئے بھرپور کام کررہے ہیں ہاکی کے فروغ کیلئے ہر مشکل وقت میں انہوں نے ہماری مدد کی ہے ،پاکستان ہاکی وومن ونگ کی طرف سے ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔


مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کا گراؤنڈ پہنچنے پر پرتپارک استقبال کیا گیا، کھلاڑیوں سے تعارف بھی کرایا گیا اور گروپ فوٹوز بھی بنائے گئے،افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر چاند پروین اور سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم راحت خان ودیگر شریک تھے۔


پہلے میچ میں لاہور گرین نے لاہور وائیٹ کو1-0سے ہرادیالاہور گرین کی طرف سے واحد گول شارقہ نے کیا ، جبکہ دوسرا میچ لاہور ریڈاور لاہور بلیوکے درمیان 1-1گول سے برابر رہاہے لاہور ریڈ کی طرف سے نشاء نے گول کیا اور لاہور بلیو کی جانب سے سعدیہ نے ایک گول کیا۔

error: Content is protected !!