کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کوءٹہ پولیس نے باکمان فلڈ لاءٹس آرچری ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ دوروزہ ایونٹ میں کراچی کے100سے زائد ماہر سینئر اور جونئیر تیر اندازوں نے شرکت کی تھی ۔ باکمان آرچری کلب کے زیر اہتمام منعقدہ ایونٹ کی اوور آل رینکنگ میں باکمان کلب نے دو گولڈ ،دو سلور اور تین برانز میڈل کے ساتھ پہلی ،دی ٹرائیب نے ایک گولڈ، ایک سلور اور دو برانز کے ساتھ دوسری ،کوئٹہ پولیس نے دو گولڈ، ایک سلور اور ایک برانز کے ساتھ تیسری ،کراچی یونیورسٹی نے تین گولڈ کے ساتھ چوتھی، چمپئن کلب نے ایک گولڈ اور دو سلور کے ساتھ پانچویں ،قائداعظم آرچری اکیڈمی نے دو سلور اور ایک برانز کے ساتھ چھٹی، یونائیٹڈ آرچری کلب نے دو برانز میڈل کے ساتھ ساتویں اور پی وائی ایس ڈبلیو اے کلب نے ایک برانز کے ساتھ آٹھویں پوزیشن حاصل کی ۔ نتاءج کے مطابق 30میٹرز (میل) میں راشد نے پہلی ،باکمان کلب کے ضیاء اسلام نے دوسری اور اکمل نے تیسری جبکہ خواتین میں شہوارنے پہلی ،کنول نے دوسری اور بشریٰ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ انفرادی کوالیفائرز میں احسن زمان پہلے ،راشد دوسرے اور ضیاء اسلام تیسرے نمبر پر آئے ۔ 18میٹرز (میل) میں کوءٹہ پولیس کےعلا الدین پہلے ،کوءٹہ پولیس کے ہی ثنا اللہ دوسرے اور بلا ل تیسرے نمبر پر رہے ۔ خواتین میں نبیہہ اول ،علینہ دوم اور مریم سوم رہیں ،انفرادی کوالیفائرز میں ثنا اللہ اول ،نبیہہ دوم او ر بلال سوم پوزیشن پر رہے تھے ۔ 15میٹرز انفرادی (میل ) میں باکمان کلب کے عبدالاحد نے پہلی ،دی ڑرائی کلب کے حمزہ اور یحییٰ نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین میں جویریہ نے پہلی ،فاطمہ نے دوسری اور انسیہ نے تیسری پوزیشن پائی ۔ 10میٹرز بوائز میں دی ٹرائیب کے حیدر پہلے ،اکبر دوسرے اور باکمان کلب کے امین تیسرے جبکہ گرلز میں فاطمہ پہلے اور زویا دوسرے نمبر پر رہیں ۔ 7میٹرز میں باکمان کلب کے صادق پہلے، باکمان کلب کے راحیل دوسرے، باکمان کلب کے فائق عمیر تیسرے، عنایہ چوتھے اور عمر پانچویں نمبر پر آئے ۔ کوءٹہ پولیس کو ایونٹ کی بہترین ٹیم اور راشد کو بہترین تیر انداز قرار دیا گیا ۔ ایونٹ کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر ناصر معین عثمانی مہمان خصوصی تھے جنہوں نے فاتح تیر اندازوں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں ۔ اس موقع پر سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے سیکریٹری منصور شہزاد ،عابد اعجاز ،عبد الصمد ،عمر حسن ،لئیق بٹ ،منیر احمد ،فرید اور دیگر بھی موجود تھے ۔ ایونٹ میں کوویڈ 19کے حوالے سے ڈیلائیٹ والوں کی طرف سے سینیٹائزر تقسیم کئے گئے اور تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا گیا تھا ۔