کوچ موٹاپے کا شکار’ بچوں کا کھیل متاثر’ متاثرہ شہری نے ڈی جی سپورٹس کے پی کو خط لکھ دیا

 

شہری نے اپنے بچوں کو صوبائی سپورٹس کمپلیکس کی تائیکوانڈو اکیڈمی سے نکال دیا
کوچ موٹاپے کا شکار ہے بچوں کا کھیل متاثر ہورہا ہے ، شہری نے چار صفحات پر مشتمل خط ڈی جی سپورٹس کے حوالے کردیا

 

پشاور.. پشاور سے تعلق رکھنے والے شہری نے اپنے بچوں کی تائیکوانڈو کی تربیتی سیشن میں بہتری کی بجائے کھیل خراب ہونے پر اپنے بچوں کو پشاور سپورٹس کمپلیکس میں واقع تائیکوانڈو اکیڈمی سے نکال دیا ہے

اور اس بارے میں تحریری طور پر درخواست بھی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ کو جمع کرادی ہیں. شہری نے اپنے چار صفحات پر مشتمل خط میں کہا ہے

کہ نئے کوچ کی وجہ سے ان کے بچوں کا کھیل متاثر ہورہا ہے جبکہ کوچ خود بھی موٹاپے کا شکار ہیں وہ کھلاڑیوں کو کیا سکھائے گا. چار صفحات پر مشتمل لیٹر شہری نے گذشتہ روز ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ کو دے دیا ہے

 

 

 

 

error: Content is protected !!