کوہاٹ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداروں کاانتخاب

 

 

کوہاٹ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداروں کاانتخاب

 

کوہاٹ ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں ریجنل سپورٹس آفس میں ڈی ایس او کوہاٹ محمد ساجد کی آبزرویشن میں ہونیوالے اجلاس میں نئے عہدیداروں کا چار سال کے لئے انتخاب کیا گیا

 

جس کے مابق احمد شاہ ابدالی چیئرمین‘ عادل فرحان صدر‘ یاسر شاہ جنرل سیکرٹری‘ وسیم نائب صدر‘عبدالشکور نائب صدر‘رمیز شاہ خزانچی اور ماہد ایسوسی ایٹ سیکرٹری شامل ہیں

 

اس موقع پر صدر کے پی سائیکلنگ ایسوسی ایشن نثار احمد‘ جنرل سیکرٹری محمد علی‘ انٹرنیشنل کوچ سرمد شباب اور مینجر طیفور زرین بھی موجود تھے۔

 

 

error: Content is protected !!