روزانہ کی محفوظ شدہ تحاریر : 11 اگست, 2021

شاہین شاہ آفریدی ویسٹ انڈیز کیخلاف اچھی کارکردگی کیلئے پرامید

جمیکا(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بہتر کارکردگی کے لیے پر امید ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پہلی مرتبہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں، وہ اب تک 17 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں لیکن جمعرات سے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ ...

مزید پڑھیں »

قومی کرکٹ ٹیم نے جمیکا میں پریکٹس کا آغاز کردیا،پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا

جمیکا (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے تیاریاں شروع کردیں، کھلاڑیوں نے کویڈ 19 ٹیسٹنگ کی رپورٹس کلئیر آنے کے بعد جمیکا میں ٹریننگ کا آغاز کیا۔بارش سے متاثرہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز میں اب قومی ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کا امتحان ہے۔ ...

مزید پڑھیں »

ارشد ندیم آج رات لاہور پہنچیں گے،پنجاب کے صوبائی وزیررائے تیمور بھٹی استقبال کرینگے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے اولمپیئن ارشد ندیم آج رات وطن واپس پہنچیں گے۔ارشد ندیم رات ڈیڑھ بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے، ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری بھی اُن کے ہمراہ ہوں گے۔ لاہور ایئر پورٹ پر ارشد ندیم کے شاندار استقبال کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہی۔وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی، صدر ایتھلیٹکس ...

مزید پڑھیں »

آل خیبر پختونخوا میں فل کنٹیکٹ کراٹے کاتاز مقابلے پروفیشنل اکیڈمی نے جیت لئے

پشاور (سپورٹس رپورٹر) خیبر پختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن(شن کیوکشن کائی) کے زیر اہتمام آل خیبر پختونخوا میں فل کنٹیکٹ کراٹے کاتاز مقابلے پروفیشنل اکیڈمی نے جیت لئے، احسان، حمزہ، عبدالرحمن، مصطفی، سدیس، شوکت اور عبید کو مختلف کیٹگریز میں چیمپئن شپ قرار دیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس محمد طارق نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، ...

مزید پڑھیں »

جشن آزادی کے سلسلے میں پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں آزادی سپورٹس مقابلے 13اگست کو کھیلے جائینگے

پشاور(سپورٹس رپورٹر)جشن آزادی کے سلسلے میں پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں آزادی سپورٹس مقابلے 13اگست کو کھیلے جائینگے ،14اگست تک منعقدہ ان مقابلوں میں سکواش اور بیڈمنٹن کے مقابلے ہونگے۔مقابلوں کا افتتاح سکواش کے سابق عالمی نمبر دوکھلاڑی محب اللہ خان کرینگے جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سکواش کے سابق عالمی چمپئن قمرزمان ہونگے جو نمایاں پوزیشن ...

مزید پڑھیں »

انٹرسروسزہاکی چمپئن شپ23 تا 30 اگست پشاورمیں منعقد ہوگی

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان ایئرفورس سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام انٹرسروسزہاکی چمپئن شپ23 تا 30 اگست پشاورمیں منعقد ہوگی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ٹیکنیکل آفیشلز پینل کا اعلان کردیا گیا۔ سید ظاہرشاہ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر تعینات جبکہ سید ذوالفقار حیدر ایمپائرز مینجر کے فرائض منصبی سرانجام دینگے۔ٹیکنیکل آفیشلز میں سید علی عباس (گوجرانوالہ)، حمزہ طفیل (پشاور) اور رانا ساجد (حبیب ...

مزید پڑھیں »

ذیشان اشرف نے کشمیر پریمیئر لیگ کی پہلی سنچری اسکور کر ڈالی

مظفر آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)کوٹلی لائنز کے کپتان کامران اکمل نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کا درست فیصلہ کیا کیونکہ کامران کے ساتھ سید عبداللہ نے پانچ اوورز میں 48رنز بنا ڈالے۔ نوجوان سید عبداللہ نے پاور پلے کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے محض 16گیندوں پر چار چوکے اور دو چھکے لگاتے ہوئے 35رنز کی برق رفتار ...

مزید پڑھیں »

آزادی کپ ڈسٹرکٹ جمناسٹک چمپئن شپ کل کھیلی جائیگی

ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر ) آزادی کپ ڈسٹرکٹ جمناسٹک چمپئن شپ 12اگست جمعرات کو کھیلی جائیگی ڈسٹرکٹ جمناسٹک ایسوسی ایشن اور ہزارہ جمناسٹک ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک اور کے پی کے جمناسٹک کے تعاون سے آزادی کپ ڈسٹرکٹ جمناسٹک چمپئن شپ جمعرات بارہ اگست کو ایبٹ آباد میں شروع ہوگی جس کے مہمان خصوصی سابق ڈی جی سپورٹس کے ...

مزید پڑھیں »

گولڈن جوبلی پاکستان گرلزانٹر کالجز نیٹ بال ٹورنامنٹ فرنٹیئر کالج نے جیت لی

پشاور(سپورٹس رپورٹر)جشن آزادی کے سلسلے میں گولڈن جوبلی پاکستان کے نام سے پشاور میں جاری گرلزانٹر کالجز سپورٹس فیسٹول میںمنعقدہ نیٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا، فائنل میں فرنٹیئر کالج کی طالبات نے کامیابی حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی جبکہ گورنمنٹ باچاخان گرلزکالج نے دوسری پوزیشن جیت لی۔گورنمنٹ سٹی گرلز ڈگری کالج گلبہارمیں کھیلے جانیوالے جشن آزادی کے سلسلے ...

مزید پڑھیں »

کراچی میں "قلندر ہاکی لیگ” عالمی معیار کی ہوگی،عاطف رانا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائزر لاہور قلندر کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عاطف رانا کا کہنا ہے کہ کراچی میں "قلندر ہاکی لیگ” عالمی معیار کی ہوگی، ہمارا مقصد فوٹو سیشن نہیں بلکہ پاکستان کے لئے مستقبل کے ہیروز تلاش کرنا ہے۔ لیگ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی مالی معاونت کے ساتھ انہیں تربیت کے لئے ...

مزید پڑھیں »