بلدیہ یوتھ ہاکی کلب بلوز نے پہلی بلدیہ ہاکی چیمپئنز ٹرافی جیت لی

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر )بلدیہ یوتھ ہاکی کلب بلوز نے پہلی بلدیہ ہاکی چیمپئنز ٹرافی جیت لی۔ فائنل مقابلے میں بلدیہ یوتھ کلب اورنج کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، پی ایچ ایف کے کوآرڈینیٹر حیدر حسین کا کہنا ہے کہ فیڈریشن کے ویژن کے مطابق کلب ہاکی کو کراچی کے ہر علاقے میں بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اولمپئنز حنیف خان، ناصر علی اور سمیر حسین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔


بلدیہ ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں بلدیہ یوتھ ہاکی کلب بلو اور بلدیہ یوتھ ہاکی کلب اورنج کے درمیان کھیلا گیا، پہلے ہاف کے اختتام پر مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ بلدیہ یوتھ بلو نے کھیل کے دسویں منٹ میں شاہ زیب خان کے خوبصرت فیلڈ گول کے باعث 0-1 کی برتری حاصل کرلی تاہم 21 ویں منٹ میں بلدیہ یوتھ اورنج کے علی مسرت نے گیند کو جال کی راہ دیکھا کر مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھر پور حملے کئے تاہم مضبوط ڈیفنس کے باعث گول نہ کرسکے، کھیل کے اخری لمحات میں بلدیہ یوتھ بلو نے بہترین ٹیم ورک کے ذریعے حارث نصیر کے شاندار گول کے باعث فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، میچ کے اختتام پر مہمان خاص اولمپیئنز حنیف خان، ناصر علی اور سمیر حسین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر کے کے ایچ اے کے چیئرمین گلفراز خان،نائب صدر ڈاکٹر عبدالماجد، ریاض الدین، راجہ انور کمال، زاہد محمود، افتخار تکریم، نسیم حسین، مصطفی جمیل، ندیم احمد، جاوید اقبال، محمد سلیم اور ماجد رفیق ، فیصل اسماعیل ھی موجود تھے


اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر و کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف کے ویژن کے مطابق کراچی میں کلب ہاکی بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، پاکستان کو نئے ٹیلنٹ کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے سب سے بہترین راستہ کلب ہاکی کے ذریعے گراس روڈ لیول سے ٹیلنٹ تلاش کرنا ہے۔ بیت جلد عالمی سطح پر قومی ٹیم ایک بار پھر فتوحات حاصل کرے گی


فاتح ٹیم کے حارث نصیر فائنل کے بہترین کھلاڑی، شاہ زیب خان ایونٹ کے ٹاپ اسکورر اور منصور بہترین گول کیپر کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے جبکہ بہترین امیرچنگ ایوارڈ میسم عباس کے نام رہا تاہم ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی بلدیہ یوتھ اورنج کے عبدالرزاق قرار پائے۔۔

error: Content is protected !!