محمد رضوان اور رشبھ پنت کے معاوضوں میں زمین آسمان کا فرق

محمد رضوان اور رشبھ پنت پاکستان اور بھارت کے بہترین بلے باز اور وکٹ کیپر ہیں جو تمام فارمیٹس میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انفرادی کارکردگی کے حوالے سے محمد رضوان کا گراف رشبھ پنت سے کہیں اوپر ہے تاہم اگر دونوں کی سیلری کا موازنہ کیا جائے تو رشبھ پنت کو بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی پی ایل سے محمد رضوان کی نسبت کہیں گنا زیادہ معاوضہ ملتا ہے۔نیوز ویب سائٹ پروپاکستانی کے مطابق محمد رضوان کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے 92 ہزار 352 ڈالر (تقریبا 1کروڑ 69لاکھ روپے) سالانہ معاوضہ دیا جاتا ہے جب کہ رشبھ پنت کو بھارتی کرکٹ بورڈ سے سالانہ 6 لاکھ 56 ہزار 699 ڈالر (تقریباً 12 کروڑ روپے) ملتے ہیں۔ اسی طرح محمد رضوان کو پی ایس ایل میں 1 لاکھ 70 ہزار ڈالر (تقریباً 3 کروڑ 11 لاکھ روپے) جب کہ رشبھ پنت کو آئی پی ایل سے 21 لاکھ 33 ہزار ڈالر(تقریباً 39 کروڑ روپے) ملتے ہیں۔

error: Content is protected !!