انگلش کائونٹی ایسسیکس کے سابق کپتان ریان ٹین ڈوئچے رواں سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہو جائینگے

انگلش کائونٹی ایسسیکس کے سابق کپتان ہالینڈ کے کرکٹر ریان ٹین ڈوئچے نے 2021 کے سیزن کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، آل رائونڈر ریان نے ایسسیکس کائونٹی کے ساتھ 2003 میں معاہدہ کیا تھا اور اس دوران ان کی قیادت میں ایسسیکس نے دو بار کائونٹی چیمپئن شپ بھی جیتی، ریان ٹین ڈوئچے ہالینڈ کی جانب سے بھی 55 ایک روزہ میچ کھیل چکے ہیں جبکہ آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو بھی ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کرچکے ہیں، 41 سالہ ریان ٹین ڈوئچے کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کردوں ان کا کہنا تھا جتنی بھی کرکٹ کھیلی ہے اسے انجوائے کیا ہے اور اب سمجھتا ہوں کہ ریٹائرمنٹ لیکر اہلخانہ کساتھ وقت گزاروں۔

error: Content is protected !!