بین الصوبائی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لئے سندھ کی ٹیم کا انتخاب مکمل

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)گذشتہ روز بین الصوبائی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ پشاور کے لئے سندھ کی انڈر17بوائز اور انڈر16 گرلز ٹیموں کے لئے نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی میں ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھ کے تمام اضلاع سے200سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ایک روزہ ٹرائلز کے بعد حتمی ٹیم کا انتخاب کر لیا گیا۔ بوائز انڈر17 کے لئے جن کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں آیا ان میں جنید بلوچ‘ رانا آذین‘ کمال خان‘ محمد بلوچ‘ محمد جواد‘ سیف الرحمن‘ زین العابدین‘ عبدالوحید‘ رضوان خان‘ ابریز اکبر‘ اکبر احمد خان‘ شیراز بلوچ‘ حارث ارشد‘ عبدالحمید اور معیز شامل ہیں کوچ عبداللہ چانڈیو‘ منیجر انور علی چانڈیو جبکہ اسسٹنٹ مینجر عبد الرزاق کو مقرر کیا گیا ہے‘ گرلز انڈر16 کے لئے جن کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں آیا ان میں مریم‘ اقراء‘ ماہم غظفر آئرہ غظفر‘ بریرہ زبیر علی‘ فائزہ زیدی‘ اقصیٰ خدا بخش‘ گل زہرہ ‘روما ظفر‘عبیر ظفر‘ نوین راجپوت‘ لائبہ خان‘منیرہ حسین‘ ممتاز‘عائشہ شامل ہیں‘شھباز احمد کوچ نرمین ندیم اسسٹنٹ کوچ ثمینہ محمود منیجر جبکہ مظہر خاصخیلی کو اسسٹنٹ مینجر مقرر کیا گیا ہے‘ منتخب ٹیم ہفتہ25ستمبر کو بذریعہ ٹرین پشاور روانہ ہوگی جہاں وہ بین الصوبائی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں سندھ کی نمائندگی کرے گی۔

error: Content is protected !!