تیسرا چیف آف نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ،واپڈا نے پورٹ قاسم اتھارٹی کو 0-10 سے دھول چٹھا دی

تیسرا چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ 21 سے 28 ستمبر تک عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم ، کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کے چوتھے دن دو میچ کھیلے گئے۔ دن کے پہلے میچ کے دوران واپڈا نے پورٹ قاسم اتھارٹی کو 0-10 سے شکست دی۔

واپڈا کے رانا عبدالوحید کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔اکموڈور ریٹائرز غضنفر نے مین آف دی میچ ایوارڈ واپڈا کے رانا عبدالوحید کو دیا


دوسرا میچ پاک بحریہ اور پاک آرمی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں پاک بحریہ نے پاکستان آرمی کو 1-5 سے شکست دی۔ پاک بحریہ کے خالد علی کو ان کی مہارت کے شاندار مظاہرے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ انکو یہ ایوارڈ پاکستان ہاکی کے مایہ ناز کھلاڑی اولمپین حنیف خان نے دیا۔

error: Content is protected !!