لیفٹینٹ جنرل (ر) اشفاق ندیم کے انتقال پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کا اظہار تعزیت

سابق چیف آف جنرل سٹاف و ڈی جی ملٹری آپریشنز لیفٹینٹ جنرل ر اشفاق ندیم انتقال کرگئے، اناللہ واناالیہ راجعون، انکے انتقال پرملال پر صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر رخالد سجاد کھوکھر و سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپین آصف باجوہ کی جانب سے اظہار تعزیت
تفصیلات کے مطابق سابق چیف آف جنرل سٹاف و ڈی جی ملٹری آپریشنز لیفٹینٹ جنرل ر اشفاق ندیم آج علی الصبح اپنی رہائشگاہ واقع بحریہ انکلیو اسلام آباد میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث خالق حقیقی سے جاملے۔34 آزاد کشمیر رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے لیفٹینٹ جنرل ر اشفاق ندیم ، ہلال امتیاز (ملٹری) نے پاک فوج میں اہم عہدوں ٌپر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دی۔ 1980 تا 2016 پاک آرمی میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دینے کے بعد ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمٹیڈ میں بطور ایم ڈی / سی ای او اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دی ۔ مرحوم نے قومی کھیل ہاکی کی ترویج و ترقی کے لئے بھی کئی انقلابی اقدامات کئے اور ماڑی پیٹرولیم ہاکی ٹیم کے قیام سمیت آرمی ہیریٹیج فاونڈیشن کے زیرانتظام ماڑی پیٹرولیم آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم کا قیام بھی عمل میں لایا اور قومی کھیل کی ترویج و ترقی میں اپنا حصہ ڈالا۔
سابق چیف آف جنرل سٹاف و ڈی جی ملٹری آپریشنز لیفٹینٹ جنرل ر اشفاق ندیم کے انتقال پر ملال پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپین آصف باجوہ نے گہرے غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم بہترین خدادادصلاحیتوں کے مالک تھے اور انکے انتقال پر اہل خانہ کے لئے صبر اور مرحوم کے درجات کو بلند کرنے کی بھی اللہ کریم سے دعا کی گئی ہے۔

error: Content is protected !!