سندھ اسپورٹس بورڈ نے تمام ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم سات ہزار روپے کا اضافہ کردیا

سندھ اسپورٹس بورڈ نے تمام ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم سات ہزار روپے کا اضافہ کردیا، وزیراعلی سندھ کی جانب سے بجٹ میں اعلان کردہ اضافے کے بعد سیکریٹری اسپورٹس سندھ سید امتیاز علی شاہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت تمام کانٹیجنسی، کانٹریکٹی اور نان ریگیولرائیزڈ ملازمین جن کی تنخواہ پچیس ہزار سے کم تھی، کو فوری طور پچیس ہزار روپے کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں سیکرٹری اسپورٹس کا کہنا ہے کہ بجٹ اعلان کے بعد جیسے ہی احکامات جاری ہوئے ملازمیں کی تنخواہ میں اضافی کردیا گیا ہے اب سندھ اسپورٹس بورڈ کے کسی بھی ملازم کی کم سے کم تنخواہ پچیس ہزار روپے ہوگئی ہے، اس سے پہلے سترہ ہزار پانچ سو روپے منیمم ویجز ہوا کرتی تھی۔ تنخواہ میں اضافے کے بعد ہر ملازم کو کم از کم ماہوار سات ہزار روپے کا فائدہ ملے گا۔

error: Content is protected !!