کراچی ماسٹر لیگ سیزن 5 میں میڈی کیم ٹیم کی مسٹونگ سی سی کے خلاف کامیابی


کراچی ماسٹر لیگ سیزن 5کا افتتاحی میچ نیا ناظم آباد اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔جس میں میڈی کیم ٹیم نے ٹاسک جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اووز میں 8کھلاڑیوں کے نقصان پر 184رنز بنائے،اسد اقبال 82،عبداللہ فضل44،افنان خان 19،باسط خان 15,اورذوہیب خان 9رنز بنا کر نمایاں رہے۔جہانزیب نیازی نے 4اووزمیں 31رنز دے کر 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،سہیل خان،معاذخان اور حسن نعیم نے 1,1وکٹ حاصل کی۔ جواب میں مسٹونگ سی سی سہیل خان 41،عدنان سہیل 31،یاسر تنویر 16رنزاور حسیب اشفاق کے 54رنزناٹ آؤٹ بنانے کے باوجود 5کھلاڑیوں کے نقصان پر 168رنز بنا سکی،افنان خان 2،عزیر اکبر 2اور محمد اوسامہ 1وکٹ حاصل کر سکے اور مسٹونگ سی سی 16رنز سے ہار گئی۔ میڈی کیم ٹیم کے اسد اقبال مین آف دی میچ قرار پائے۔ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈائریکٹر میڈی کیم زاہد حسین بھٹی نے کیا ان کے ہمراہ عبدالصمد گابا اور جاوید اختر کیانی بھی موجود تھے۔افتتاحی میچ میں عوام کی ایک کثیر تعداد بھی میچ دیکھنے اسٹیڈیم میں موجود تھی۔

error: Content is protected !!