خیبر پختونخواہاکی لیگ کے انعقاد سے صوبے میں ہاکی کو فروغ ملے گا ،ہارون الرشید

پشاور(سپورٹس رپورٹر) پشاور سے تعلق رکھنے والے ہاکی کے باصلاحیت کھلاڑی وکوالیفائڈریفری ہارون الرشید نے صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد ہ کے پی ہاکی لیگ کو خخوش آئندقراردیتے ہوئے یہ لیگ خیبر پختونخوامیں ہاکی کی ترقی اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں مددگار ثابت ہوگی۔میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیںکہ یہ خطہ زرخیز ہے اور یہاں کے نوجوان نسل قدرتی فٹ اور باصلاحیت ہیں اگر انہیں اسطرح کے مزیدمواقع دیئے گئے تو انشاء اللہ انہیں قومی ااور بین الاقوامی سطح پر اپنااور ملک کانام روشن کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا

انکاکہناتھاکہ صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ظاہر شاہ،سیکرٹری ہدایت اللہ ،طفیل خان اورانٹر نیشنل کھلاڑی یاسر اسلام اور سید ضیاء الرحمن بنوری ایک ٹیم بن کرکام کررہے ہیں،جبکہ ظاہر شاہ جنہیںصوبے میں ہاکی کا روح رواں سمجھے جاتے ہیںنے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں،ہارورن الرشید نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ وہ پندرہ سال تک پی اے ایف کیلئے ہاکی کھیل چکے ہیںاور اب ایک کوالیفائڈ ریفری ہیںاور اللہ کے فضل سے ٹاپ ون پینل میں ان کاشمار ہیں،پشاور ،،چارسدہ،بنوں اور ڈی آئی خان میں منعقدہ خیبر پختونخواہاکی لیگ میں ریفری کے فرائض انجام دینگے۔

error: Content is protected !!