پاکستانی سکواڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریاں شروع کردیں

پاکستان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے، قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ کا نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بھرپور تربیتی سیشن منعقد ہوا، قومی کھلاڑیوں کی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی زیرنگرانی تربیتی مشقیں ہوئیں

بائولنگ کنسلٹنٹ ویرنن فیلنڈر کا بائولرز کے ساتھ خصوصی سیشن بھی منعقد کیا گیا،کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن سے قبل فیلڈنگ ڈرلز بھی کیں،نیٹ سیشن چار گھنٹے تک جاری رہا، قومی سکواڈ پیر اور منگل کو ایل سی سی اے گرائونڈ میں ٹریننگ کرے گا14 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں سینیریو میچ کھیلا جائے گا سکواڈ 15 اکتوبر کو یو اے ای روانہ ہوگا۔

error: Content is protected !!