کرکٹ آسٹریلیا کے سابق چیئر مین جیک کلارک 70 سال کی عمر میں ایڈیلیڈ میں انتقال کر گئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سابق چیئر مین جیک کلارک 70 سال کی عمر میں ایڈیلیڈ میں انتقال کر گئے۔

کلارک نے 1999 سے 2011 تک سی اے بورڈ میں خدمات انجام دیں

کرک انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق جیک کلارک آسٹریلوی کرکٹ کی ایک بااثر شخصیت تھے جنہوں نے 1999 سے 2011 تک سی اے بورڈ میں خدمات انجام دیں اور اپنے دور کے آخری تین سال تک چیئرمین رہے۔

بگ بیش لیگ ( بی بی ایل ) کا آغاز ان کے دور میں 2008 سے 2011 تک کیا گیا تھا اور انہوں نے 2010-11 کی ہوم ایشز سیریز میں شکست کے بعد آسٹریلوی ٹیم کی کارکردگی بارے ’ آرگس ریویو ‘ بھی دیا جس کی وجہ سے کرکٹ آسٹریلیا کے اعلیٰ کارکردگی والے بازو کی تشکیل نو ہوئی۔

کلارک نے 21 سال تک ساؤتھ آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ بطور ڈائریکٹر بھی خدمات انجام دیں اور انہیں 2012 میں SACA کا اعزازی تاحیات ممبر بنایا گیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جیک کلارک کے انتقال پر اظہار افسوس کیا گیا۔

error: Content is protected !!