ریان کیمپبل کوما سے باہر آگئے


سابق کرکٹر، نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کے کوچ ریان کیمپبل کوما سے باہر آگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے مطابق ریان کیمپبل لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ریان کے بھائی مارک کیمپبل کا کہنا ہے کہ ریان کا علاج جاری ہے، لیکن اب وہ جاگ گئے ہیں۔خیال رہے کہ نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کے کوچ ریان کیمپبل کو گھر میں بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے میں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد وہ کوما چلے گئے تھے۔ریان کیمپبل نے آسٹریلیا اورہانگ کانگ کی جانب سیانٹرنیشنل کرکٹ میں نمائندگی کی۔سابق کرکٹر نے 44 برس کی عمر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2016 میں ہانگ کانگ کی نمائندگی کی اور معمر ترین کرکٹر قرار پائے۔

error: Content is protected !!