بنگلہ دیش کو بڑا جھٹکا،شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ سے باہر ہو گئے

بنگلا دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن ٹی 20 ورلڈکپ کے باقی میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق شکیب الحسن ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے بنگلادیش کو ایونٹ کے مزید میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔34 سالہ شکیب الحسن نے ایونٹ میں 6 میچز کھیلے،131 رنز بنائے اور 11 وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلادیشی آل راؤنڈر کی آخری دو میچز میں خاطر خواہ پرفارمنس نہیں رہی وہ انگلینڈ کے خلاف 4 اور ویسٹ انڈیز کے مقابل 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔ ان دونوں میچز میں انہوں نے کوئی وکٹ بھی حاصل نہیں کی تھی۔ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں بنگلادیش نے اب تک 3 میچز کھیلے ہیں اور اسے تینوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بنگلادیشی ٹیم کو میگا ایونٹ میں جنوبی افریقا سے 2 نومبر اور آسٹریلیا سے 4 نومبر کو مقابلہ کرنا ہے۔ٹی 20 ورلڈکپ کے کوالیفائی مرحلے میں بہتر کارکردگی دکھانے والی بنگلادیشی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات بھی نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں۔

error: Content is protected !!