نیشنل گیمز ; بہترین کارکردگی دکھانے والے جوڈو کی ٹیم کی ڈی جی سپورٹس سے ملاقات

 

نیشنل گیمز یں بہترین کارکردگی دکھانے والے جوڈو کی ٹیم کی ڈی جی سپورٹس سے ملاقات

پشاور… جوڈو ایسوسی ایشن کے مسعود احمد نے نیشنل گیمز میں گولڈ اور براﺅنز میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد محمود سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ،

 

اس موقع پر ڈی جی سپورٹس نے دس سیکنڈ میں مخالف کو چت کرنے والے صابر کو شاباش دی اور کہا کہ میں نے آپ کی فائٹ دیکھی مجھے فخر ہے کہ آپ نے صوبے کا نام روشن کیا ،

اس موقع پر جوڈو ایسوسی ایشن کے مسعود احمد نے ڈی جی سپورٹس کو بتایا کہ جوڈو فیڈریشن نے صابر کو روس میں جون میں ہونیوالے جوڈو مقابلوں کیلئے منتخب کیا ہے ا

ور اس کا کیمپ بھی شروع کیا جارہا ہے بعدازاں خواتین کھلاڑیوں نے ڈی جی سپورٹس کو اپنے لئے کھیلنے اور پریکٹس کی جگہ کا مطالبہ کردیا جس پر ڈی جی سپورٹس خالد محمود نے اس معاملے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی

 

 

 

error: Content is protected !!