لیڈنگ اسپورٹس کے زیراہتمام چنار سپر کرکٹ لیگ سیزن 4 کاآغاز 19 فروری سے متحدہ عرب امارات کی ریاستوں شارجہ اور عجمان میں ہورہاہے کرکٹ لیگ میں مقبوضہ اور آزاد کشمیر،پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش کے کھلاڑیوں پرمشتمل 24 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جنہیں چارگروپس میں تقسیم کیا گیا ہے لیگ میچز شارجہ جبکہ سیمی فائنل او ر فائنل اوول کرکٹ گروانڈ عجمان میں کھیلے جائیں گے ایونٹ کی فاتح ٹیم کیلئے سات ہزار درہم جبکہ رنر اپ کے لیے تین ہزار پانچ سو درہم کی انعامی رقم رکھی گئی ہے ٹورنامنٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے چیئرمین چنار سپر کرکٹ لیگ راجہ اسد خالد نے کہا کہ ایونٹ کامقصد یواے ای گورنمنٹ کے وژن کے تحت ہیلتھ اینڈ فٹنس کو پروموٹ کرنا اور یہاں کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو اپنی صلاحتوں کو منوانے کا موقع فراہم کرنا ہے
راجہ اسد کامزید کہنا تھا کہ گزشتہ تین سال سے چنار سپر لیگ کی انتظامیہ کامیابی سے ایونٹس کا انعقاد کرچکی ہیں ماضی میں بھی ہمارے ساتھ کشمیری اورپاکستانی بزنس کیمونٹی نے بہت تعاون کیا ہے سیزن فور میں ہمیں آرایم کے انڈسٹری، کومبیکس اسپورٹس، فلائی ہاک گروپ،بائی عجمان پیلیس ہوٹل، المرعی ایف اینڈ بی کاتعاون حاصل ہے کومبیکس اسپورٹس کے جنرل مینیجر زبیر ماچا کاکہنا تھا کہ چنار سپر لیگ متحدہ عرب امارات میں ایک بڑا ایونٹ ہے جس کی کامیابی کے لیے پر امید ہیں ہمیں خوشی ہے کہ انٹرنیشل لیول پر آ کر چنار سپر لیگ کو سپورٹ کر رہے ہیں
زبیر ماچا نے مزید کہا کہ چنار سپر لیگ ٹورنامنٹ نہ صرف ایک کرکٹ کا ایونٹ ہے بلکہ اس سے تارکین وطن کو ایک جگہ جمع ہونے کا موقع بھی ملتا ہے ہم اس ایونٹ کو ہر سطح پر کامیاب کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اس موقع پر آر ایم کے انڈسٹریز کے چئیرمین راجہ خان محمد خان،فلائی ہاکس رئیل اسٹیٹ کے مینجگ ڈائریکٹر سردار ساجد اقبال عباسی، چئیرمین گاوا ہولڈنگ نواز خان جدون،باہی عجمان پیلس کے ایریا جنرل مینجر افتخار ہمدانی اورپرائم میڈیکل گروپ کے سوشل میڈیا کے ہیڈ فہد شاہد نے بھی خطاب کیا