چارسدہ سپورٹس فیسٹول ، خواتین مقابلوں کا آغاز

چارسدہ سپورٹس فیسٹول 2022کے سلسلے میں خواتین مقابلوں کاعبدولوالی خان سپورٹس کمپلکس چارسدہ میں ایک پروقار تقریب کیساتھ آغازہوگیا، فیسٹول میں ضلع چارسدہ کے ایک ہزار سے زائد خواتین نو مختلف مقابلوں میں شرکت کررہی ہیں۔فیسٹول کے مہمان خصوصی ڈائریکٹریس سپورٹس خیبر پختونخوا رشیدہ غزنوی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چارسدہ ثانیہ صافی نے ایونٹ کا باضابطہ افتتاح کیا ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر باچاخان یونیورسٹی شابانہ آختر،ڈی ایس او چارسدہ تحسین اللہ،ندیم احمد خان،ایڈمنسٹریٹر محمدعمران سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کھیل کے رنگ چارسدہ کے سنگ نعرے کیساتھ چارسدہ سپورٹس فیسٹول 2022 کے نام سے گیمز کا انعقاد کیا گیا جس کے خواتین کے مقابلے گزشتہ روز عبدالوالی خان سپورٹس کمپلکس چارسدہ میں شروع ہوگئی

فیسٹول میں ایتھلٹکس،بیڈمینٹن،ہاکی،نیٹ بال،سکواش،ٹیبل ٹینس،تھروبال،رسہ کشی اور والی بال شامل ہیں ابتدائی روز کے مقابلوں کے نتائج کے مطابق ایتھلیٹکس کے سو میٹر ریس میں پیس کالج کی مومنہ نے گولڈ،پڑنگ کالج کی رشیدہ نے سیلور جبکہ گرلز کالج درگئی کی یسرا نے براونز میڈل جیت لی۔اسی طرح آٹھ سو میٹر ریس میں پیس سکول اینڈ کالج کی مومنہ نے پہلی،باچا خان یونیورسٹی کی آمنہ نے دوسری جبکہ گرلز کالج تنگی کی حسنہ نے تیسری پوزیشن اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی، رسہ کشی کے مقابلوں میں پیس سکول اینڈ کالج نے نیو مسلم کو،نیو مسلم نے چارسدہ 2کو شکست دے دی اسی طرح گرلز کالج تنگی نے گورنمٹ ہائر سیکنڈری سکول تنگی کو جبکہ گرلز کالج تنگی نے گرلز کالج درگئی کو شکست سے دو چار کیا ،گورنمٹ گرلز ہائی سکول رجڑ نے گورنمنٹ گرلز کالج چارسدہ 1کو شکست دے دی اور پیس سکول نے باچاخان یونیورسٹی پر برتری حاصل کرلی

اسی طرح آئی سی ایم ایس نے گرلز کالج مٹہ شبقدر کو شکست دے اگلے رانڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔افتتاحی تقریب میں ایسپائیر سکول چارسدہ کے بچوں نے قومی نغمے پر ٹیبلوں پیش کیا جیسے حاضرین نے خوب داد دی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چارسدہ ثانیہ صافی نے کہا کہ پاکستان تب تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک خواتین آگے نہیں آئیں گی اور ملک کی ترقی اور استحکام میں اپنا کردار ادا نہیں کریں گی۔کیونکہ پاکستان کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے انہوں نے اس موقع پر خواتین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ آگے آکر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے خواتین کو تعلیم کیساتھ ساتھ کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں میں بھی بھر پور حصہ لینا چاہئے تاکہ ذہنی اور جسمانی طور ان کی نشانما ہوسکے۔انہوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چارسدہ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خواتین کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ ان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے تاکہ خواتین کھلاڑی نہ صرف قومی بلکے بین الا قومی سطع پر ملک کا نام روشن کرسکیں۔ آخر میں ڈائریکٹر سپورٹس رشیدہ غزنوی نے ان کو شیلڈ پیش کی۔

تعارف: newseditor