گجرانوالہ(10.02.2022)آرمی اور واپڈا پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام 16 ویں نیشنل وومین بیس بال چیمپیئن شپ گوجرانوالہ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں واپڈا نے ایچ ای سی کو 9-7 سے شکست دی۔ واپڈا کی جانب سے مدیحہ اور صائقہ نے 2-2 جبکہ زینب، نورینہ، اقرا، صدرہ اور ارم نے 1-1 رن بنایا۔ایچ ای سی کی جانب سے وحیدہ، تسمیہ، عارم، میمونہ، خضرہ، علینہ اور انمول نے 1-1 رن بنا کر واپڈا کی ٹیم کا بھرپور مقابلہ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گوجرانوالہ شمائلہ منظور مہمان خصوصی تھیں جنکی آمد پر انہیں پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ اور ڈویژنل اسپورٹس آفیسر گوجرانوالہ سید منظر شاہ نے خوش آمدید کہا جبکہ فیڈریشن کی وومین ونگ کی سیکریٹری عائشہ ارم نے انہیں مہمان خاص کا بیج لگایا اور مہمان خصوصی سے ٹیموں کا تعارف کرایا۔
دوسرے سیمی فائنل میچ میں آرمی نے پنجاب کو 15-7 سے شکست دی۔فاتح ٹیم کی جانب سے عطیہ، راشدہ، زاہدہ، سمیہ، انسہ اور مائدہ نے 2-2 جبکہ حمیرہ، فریحہ اور آسیہ نے 1-1 رن بنایا۔ پنجاب کی جانب سے ایلی نے 2 جبکہ مریم، ندا، بختاور، مطیبہ اور راویل نے 1-1 رن بنایا۔اس موقع پر سیکریٹری پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن حمیرہ مغل مہمان خصوصی تھیں جنہوں نے قبل ازیں پولیس اور سندھ کے مابین کھیلے گئے میچ کا افتتاح بھی کیا۔میچ میں پولیس نے سندھ کو 12-6 رنز سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کی انعم، اقصی،المافی اور اقراء نے 2-2 جبکہ مہوش، رمشا، فضیلیت اور زیبا نے 1-1 رن اسکور کیا۔
سندھ کی سنیتا نے 2جبکہ ماہ نور، تلسی، گل جان اور انیتا نے 1-1 رن اسکور کیا۔اس موقع پر گوجرنوالہ اسسٹنٹ کمشنر(صدر) ڈاکٹرانعم فاطمہ مہمان خصوصی تھیں۔جن سے فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے ٹیموں کا تعارف کرایا۔ میچز کو امپائرز چیئرمین محمد جمیل کامران کی نگرانی میں مخدوم مظفر عالم، عمران مغل، سرفراز احمد، زبیر وٹو،عمر فاروق محمد حسین اور کاشف شیرازی نے سپروائز کیا۔اس موقع پر سیکریٹری پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن حمیرہ مغل، وومین ونگ کی سیکریٹری عائشہ ارم، ہیڈ کوچ پاکستان ٹیم حافظ مصدق حنیف،ہیڈ کوچ پاکستان وومین ٹیم طارق ندیم، میڈیا مینیجر پرویز شیخ، محمد عمر بٹ، ناصر بٹ، عاطف بٹ اور آرگنائزنگ کمیٹی کے دیگر ممبران موجود تھے