سندھ ٹائیگر نے کشمیر ڈے سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ جیت لی

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن ،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن اور محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون اور سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ کشمیر ڈے سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ سندھ ٹائیگر نے جیت لی ۔ فائنل میں سندھ ٹائیگر نے سندھ ڈولفن کو 21-15، 14-21 اور 21-17 سے شکست دی ۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر محفوظ الحق اور ایسوسی ایٹ سیکرٹری جنرل اصغر بلوچ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

اس موقع پر سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عارف حفیظ نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہےکہ ہم اس سال زیادہ سے زیادہ ایونٹ منعقد کریں تاکہ کھلاڑیوں کو بہتر مواقع میسر آسکیں ۔صدر سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن شبیر احمد نے کہا کہ اب سیپاک ٹاکرا کے کھیل کو بھی دیگر کھیلوں کی طرح پذیرائی مل رہی ہے ۔ پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل نوشاد احمد خان نے کہا کہ میں سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عارف حفیظ اور صدر شبیر احمد اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انکی محنت اور لگن کی وجہ سے سیپاک ٹاکرا کا کھیل سندھ اور پاکستان میں بہت تیزی سے مقبول و فروغ پارہا ہے ۔

سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اصغر بلوچ نے کہا کہ میں منتظمین کو کشمیر ڈے کے موقع پر شاندار ایونٹ منعقد کرنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ سندھ اولمپک کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق نے کہا کہ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن ہرممکن تعاون اور رہنمائی سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے ساتھ جاری رکھے گی۔اس موقع پر آرگنائزنگ سیکرٹری شہروز علوی ،مریم بٹ اور ریحانہ آصف اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

تعارف: newseditor