آل پاکستان کمشنر گوجرانوالہ گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان واپڈا اور ماڑی پیٹرولیم فائینل میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگیں۔ ماڑی پیٹرولیم نے دوسرے سیمی فائینل میں پنجاب کلرز کو 2-3گول سے شکست دیکر فائینل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ فائینل میچ پاکستان واپڈا اور ماڑی پیٹرولیم کے مابین کل 19 فروری کو 4:00 بجے شام کھیلا جائیگا جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن کا میچ پنجاب کلرز اور پاکستان نیوی کے مابین 2 بجے دوپہر کھیلا جائیگا
ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل ماڑی پیٹرولیم اور پنجاب کلرزکے مابین کھیلا گیا،جو کہ ماڑی پیٹرولیم نے ایک سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 2-3 گول سےجیت لیا.ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے افراز خان، عمیر ستار اور کاشف جاویدنے گول سکور کیا جبکہ پنجاب کلر کی جانب سے دونوں گول ابوبکر محمودنےسکور کیے.میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض سہیل جنجوعہ ,حمزہ خان اور ریزرو ایمپائر محمود علی تھے جبکہ ججز کے فرائض جاوید صادق,اسلم شاہ,حافظ ارشد,شہزادہ عالمگیر اور ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض رفیق خان نے سر انجام دیئے.
دوسرے سیمی فائینل میچ کے مہمان خصوصی 1984 لاس اینجلس اولمپکس کے فاتح ، شہرہ آفاق کھلاڑی، پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپین کلیم اللہ تھے۔ انکے ہمراہ چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین منظور جونیئر، ممبران قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین کلیم اللہ، اولمپین ناصر علی، اولمپین خالد حمید سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کرنل آصف ناز کھوکھر،ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپین دانش کلیم بھی موجود تھے۔ معزز مہمانان خصوصی کو کھلاڑیوں اور آفیشلز سے متعارف کرایا گیا ۔
یاد رہے کہ 12 تا 19 فروری سپورٹس ایرینا گکھڑ(گوجرانوالہ) میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں پانچ صوبائی اور پانچ ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ آرگنائزنگ سیکریٹری کے فرائض کرنل ر آصف ناز کھوکھر جبکہ اولمپین دانش کلیم ٹورنامنٹ ڈائریکٹر جبکہ رانا لیاقت علی (اٹک) اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر تعینات کئے گئے ہیں۔ ایمپائرز مینجر ایف آئی ایچ ایمپائرز مینجر راشد محمود بٹ (ریلویز) کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ سابق انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر دلاور بھٹی اسسٹنٹ ایمپائرز مینجر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔