گورنر بلوچستان نے سینئر اوپن سکوائش چیمپئن شپ 2022 کا افتتاح کردیا

کوئٹہ(رپورٹ شاہ دوتانی)گورنر بلوچستان سید ظہوراحمد آغا نے بلوچستان سینئر اوپن سکوائش چیمپئن شپ 2022 کا افتتاح کیا،کھلاڑیوں نے سکوائش چمپیئن شپ کے انعقاد کو خوش آئند قراردیاہے،چیمپئن شپ میں ملک بھر کے ٹاپ سولہ سکوائش کھلاڑیوں کے مابین کانٹے دار مقابلے ہونگے،پہلے میچ میں نوید رحمان نے محمد وقار کو صفر کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دیدی،افتتاحی تقریب میں صدر بلوچستان اسکوائش ایسوسی ایشن محمد ارشد، چیئرمین اہلال حمر عبدالباری بڑیچ،چیئرمین بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن ودیگر بھی موجودتھے، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنربلوچستان سید ظہوراحمد آغا نے کہاہے کہ بلوچستان کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ضرورت انہیں مواقع فراہم کرنے کی ہے،بلوچستان حکومت کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔بلوچستان سکوائش ایسوسی ایشن کامیاب سکوائش چیمپئن کے انعقاد پر مبارکباد کے مستحق ہے،امید ہے مستقبل قریب میں بھی اسی طرح کے ایونٹس کا انعقاد کرتے رہیں گے۔بلوچستان سینئر اوپن سیٹلائٹ سکوائش چیمپئن شپ میں شریک کھلاڑیوں کا کہناتھا کہ بلوچستان میں اس طرح کے ایونٹ میں حصہ لیناہمارے لیے اعزاز ہے،بلوچستان کھیل کیلئے بہترین جگہ ہے،یہاں کا موسم کافی اچھا ہے،ہم یہاں انجوائی کررہے ہیں۔آگے بھی اسطرح کے ایونٹ میں شرکت کیلئے کوئٹہ آئیں گے،بلوچستان سینئر اوپن سیٹلائٹ سکوائش چیمپئن شپ 23 فروری تک جاری رئیگا جو کے ناک آوٹ سسٹم کے تحت کیھلا جائے گا۔

error: Content is protected !!