میر اویس مھمند کرکٹ لیگ کی افتتاحی تقریب شبقدر کے سمنات کرکٹ گرائونڈ میں ہوئی، تقریب میں کثیر تعداد میں مختلف مکاتبِ فکر،شائقین ِ کرکٹ نے شرکت کی، افتتاحی میچ حلیمزء لائن اور صافی زلمی کے درمیان کھیلا گیا۔افتتاحی میچ میں صافی زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد حلیمزء لائن کو 4 رنز سے شکست دی۔مھمند کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام اس لیگ میں ضلع بھر کی آٹھ8 مقامی ٹیمیں حصہ لیں رہی ہیں
جن کے مابین کل 31 میچز کھیلیں جاینگے،کھیلوں کے رشتے دوستی کے ناطے،مقامی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے فلاحی کارکن اور لیگ کے سپانسرمیر اویس مھمند کا کہنا تھا کہ اس لیگ کا مقصد مقامی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سامنے لاکر ایسے مواقع پیدا کرنا ہے کہ پہاڑی علاقوں کا چھپا ٹیلنٹ سامنے آکر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ضلع مھمند اور پاکستان کا نام روشن کرے گا۔