وفاقی وزیر نور الحق قادری نے ضم اضلاع گیمز کا افتتاح کردیا

ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس ضم اضلاع کے زیر اہتمام ضم اضلاع گیمز شروع ہوگئیں، وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے جمرود سپورٹس کمپلیکس میں گیمز کا افتتاح کیا،ایم پی اے شفیق شیر آفریدی سیکرٹری کھیل خیبر پختونخوا عامر سلطان ترین، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد خان، ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع پیر عبد اللہ شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹریس سپورٹس مس گل رخ، اے ڈی ایڈمن وفوکل پرسن اعوان حسین ، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس محمد طارق،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راحید گل ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نوراللہ وزیر اور دیگر حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔

گیمز ساتوں ضم اضلاع اور سب ڈویژنوں کے 1500 سے زائد کھلاڑی فٹ بال، والی بال، کبڈی، ہاکی، باسکٹ اور اتھلیٹکس میںحصہ لے رہے ہیں۔ گیمز 27 فروری تک جاری رہیں گی اختتامی تقریب قیوم سپورٹس کمپلیکس ارینا میں ہوگی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا خالد خان کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

فٹ بال طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم پشاور، والی بال اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور، کبڈی مہمند، ہاکی اسلامیہ کالج، باسکٹ بال اور اتھلیٹکس پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد کرائی جارہی ہے۔گیمز میں شریک کھلاڑیوں میں کٹس اور دیگر سامان تقسیم کردیا گیا۔

error: Content is protected !!