اولمپئن مظہر حسین بینیفٹ میچ 26 فروری کوکھیلا جائیگا

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ )مرحوم اولمپئن گولڈ میڈلسٹ مظہر حسین کے امدادی میچ کے سلسلے میں کانٹے دار ہاکی میچ پاکستان سینئر اور جونیئرز کی ٹیموں کے درمیان چھبیس فروری کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم(مرحوم) سٹیڈیم ماڑی گیس گرائونڈ ایوب پارک سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں شائقین ہاکی کا داخلہ مفت ہوگا بروز ہفتہ کھیلے جانے والے میچ کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر راجہ بشارت ہونگے، اس بات کا اعلان میچ ڈائریکٹر راجہ شاہد محمود راولپنڈی, ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر محمد یاسین (انٹرنیشنل) اور مرحوم اولمپئن کھلاڑی مظہر حسین کی صاحبزادی نسرین مظہر نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ مظہر حسین جن کی ہاکی کے میدان میں گراں قدر خدمات ہیں لیکن اس وقت ان کا خاندان مالی مشکلات کا شکار ہے اس لئے مالی معاونت کے لئے ہم پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تعاون سے ان کیلئے یہ میچ منعقد کروا رہے ہیں جس سے نہ صرف ہاکی کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ راولپنڈی اور مضافاتی علاقوں کے شائقین کو بہترین اور کانٹے دار میچ دیکھنے کو بھی ملے گا انہوں نے کہاکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن سمیت, حکومت کشمیر, ایچ بی ایل, او جی ڈی سی ایل، اے آر ایل ,گو پیٹرولیم، اسٹیٹ لائف ,ماڑی گیس اور ان انفرادی شخصیات کا جنہوں نے اس میچ کے انعقاد میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا,انکا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ میچ چھبیس فروری کو تین بجے شروع ہوگا شائقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بروقت سٹیڈیم پہنچ جائیں۔

تعارف: newseditor