محمد نواز آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے باہر، محمد حارث ریزرو کھلاڑیوں میں شامل

محمد نواز پاؤں کی انجری کا شکار ہونے کے باعث بسٹریلیاکیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ سرفراز احمد اور نسیم شاہ ٹریولنگ ریزرو کی حیثیت سے اسکواڈ کے ہمراہ سفر کریں گے۔ یہ دونوں کھلاڑی صرف کسی انجری کی صورت میں ہی اسکواڈ میں شامل کیے جاسکیں گے۔محمد حارث کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کرلیا گیا ہےتاہم وہ کامران غلام،محمدعباس اور یاسر شاہ کے ہمراہ پاکستان کپ میں شرکت کریں گے۔ پاکستان کپ کا آغاز 2 مارچ کو ہوگا۔


• قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل وہ کھلاڑی جو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا حصہ نہیں ہیں وہ آج رات کو اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔ تین روزہ آئسولیشن مکمل ہونے کے بعد یہ تمام کھلاڑی 27 فروری سے ٹریننگ کا آغاز کردیں گے۔
• ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے پلے آف مرحلے میں شریک ٹیسٹ پلیئرز 28 فروری کو اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ یہ تمام کھلاڑی یکم مارچ سے ٹریننگ سیشنز کا آغاز کریں گے۔

error: Content is protected !!