ڈی ایچ اے نیشنل بیڈمنٹن چیمپئین شپ لاہور 2022 میں خیبر پختونخواہ کی شاندار کارکردگی

ڈی ایچ اے نیشنل بیڈمنٹن چیمپئین شپ لاہور 2022 میں خیبر پختونخواہ کی شاندار کارکردگی

جونئیر مقابلوں میں انڈر 15 کیٹیگری میں خیبر پختونخواہ کے فہد خان نے عامر حسن جنجوعہ (اسلام آباد) کو فائنل میں ہرا کر ٹائٹل جیتا
انڈر 17 کیٹیگری میں زید نے ملک غاسف (پنجاب) کو ہرا کر ٹائٹل جیتا
انڈر 19 ڈبلز مقابلوں میں خیبر پختونخواہ ہے افنان اور حمزہ نے راجہ حسن اور سعد عامر (پنجاب) کو فائنل میں ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اسی طرح مینز سنگل میں خیبر پختونخواہ کی طرف سے مراد علی نے مقیط طاہر (واپڈا) کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا اور ٹیم ایونٹ کے فائنل میں واپڈا سے ہار کر دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ یہ خیبر پختونخواہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیڈمنٹن ٹیم ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پہنچی ۔

سیکریٹری خیبر پختونخواہ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن نے اس شاندار کارکردگی پہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس کا شکریہ ادا کیا جن کی سپورٹ کی وجہ سے یہ ممکن ہوا ۔ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ کا بھی شکریہ ادا کیا.

کوچز ندیم خان ، حیات خان اور کاشف نواز کی محنت کا نتیجہ ہے ہہ ۔

تعارف: newseditor