آل پاکستان نیشنل باڈی بلڈنگ چمپئن شپ میں پہلی مرتبہ پاکستان پاکستان اور جونیئر مسٹر پاکستان کا ٹائٹل خیبر پختونخوانے جیت لی

پشاور(سپورٹس رپورٹر)لاہور میں منعقدہ آل پاکستان نیشنل باڈی بلڈنگ چمپئن شپ میں صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خیبر پختونخواکے تن سازوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے اپنا اور صوبے کا نام روشن کیا،مسٹر پاکستان کا ٹائٹل مردان کے اکبر ،جبکہ جونیئر مسٹر پاکستان ٹائٹل مردان ہی کے ابراہیم نے جیت کر ایک عظیم کارنامہ انجام دیا۔آل پاکستان کے مسٹر پاکستان کے مقابلوں میں مردا سے تعلق رکھنے والے تن سازابراہیم نے 75 کلوگرام سے زائد ویٹ کٹیگری میں گولڈمیڈل اپنے نام کیا،پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور میں کھیلے جانیوالے نیشنل مسٹر پاکستان باڈی بلڈنگ مقابلوں میں خیبر پختونخواپنجاب،بلوچستان ،سندھ،گلگت ، آزادکشمیر اور ملحقہ محکموں کے کھلاڑیوں نے بھر پور حصہ لیا،۔مسٹر پاکستان کا ٹائٹل مردان کے اکبر ،جبکہ جونیئر مسٹر پاکستان ٹائٹل مردان ہی کے ابراہیم نے جیت کر ایک عظیم کارنامہ انجام دیا۔

جونیئر فزیک میں نوشہرہ کے تن سازاحمد نے دوسری ،پشاور کے جمال نے تیسری اور چارسدہ کے تعلق رکھنے والے عمیر نے چوتھی پویشن اپنے نام کی۔ مسٹر کے 65کلوگرام میں اجمل نے چوتھی ،70کے جی میں سمیع نے تیسری اور شاکر دوسری حاصل کی،75کے جی میںپشاور کے انیس درانی نے برائونزمیڈل ،80کے جی میںمردان سے تعلق رکھنے والے اکبر نے گولڈ جیتا، 80کے جی میں دیر سے تعلق رکھنے والے افضل باچانے دوسری اور چارسدہ کے امجد نے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔90کے جی میںسالار نے تیسری پوزیشن جیت لی،90کے جی سے زائد نے ویٹ میںصوابی کے حنفی نے گولڈ میڈل جیتا۔ آفیشلزمیں خیبر پختونخواباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر وسابق مسٹر سائوتھ ایشیاء اعجازاحمد ،سیکرٹری محمد اسماعیل ،پشاور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری تاج محمد اورصدر زین خان شامل تھے ۔

error: Content is protected !!