عمر اکمل کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہے۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمر اکمل نے اپنے ساتھ اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے تحریر کیا کہ ہم اپنے تمام خیر خواہوں کو یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں کہ آج ہم لوگ آج ایک پیارے بیٹے کے والدین بن گئے ہیں۔اپنی اہلیہ نور آمنہ کو ٹیگ کرتے ہوئے عمر اکمل نے تحریر کیا کہ ہم بے شمار نعمتوں پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ عمر اکمل اور نور آمنہ کی شادی 2014 میں ہوئی تھی، دونوں کے ہاں ایک بیٹی بھی ہے۔

تعارف: newseditor