مانچسٹر یونائیٹڈ کے مڈ فیلڈر برونو فرنینڈس نے کلب کے ساتھ ایک سال مزید توسیع کا معاہدہ کرلیا ہے، ستائیس سالہ فرنینڈس نے کلب کو 2020 میں 47 ملین پائونڈ کی خطیر رقم پر جوائن کیا تھا اور اب اس توسیع کے بعد وہ 2026 تک کلب کو دستیاب ہونگے جبکہ معاہدے میں یہ شق بھی رکھی گئی ہے کہ اگر وہ چاہیں تو مزید ایک سال کی معاہدے میں توسیع کی جاسکتی ہے ، مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے فرنینڈس نے کھیلے گئے ایک سو سترہ میچوں میں 49 گول سکور کئے ہیں ، معاہدے میں توسیع کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لئے خوشی کی بات ہے کہ کلب کے ساتھ مزید ایک سال توسیع کا معاہدہ ہو گیا ہے میری کوشش ہو گی کہ بہترین سے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے کلب کی کامیابی میں اہم کردار ادا کروں۔