کراچی ٹیسٹ، انگلینڈ پہلی اننگز میں 354 پر آئوٹ، پاکستان پر 50 رنز کی برتری

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پاکستان کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 21 رنز بنا لئے تھے اور اسے انگلینڈ کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 29 رنز درکار ہیں، جس وقت دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو وکٹ پر شان مسعود تین اور عبداللہ شفیق 14 رنز کے ساتھ موجود تھے، قبل ازیں دوسرے روز آخری سیشن میں انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے پہلی اننگز کے سکور 304 رنز تمام کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں 354 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی ہے جس کے بعد اسے پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں 50 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے، انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 111، بین فوکس نے 64، اولی پوپ نے 51، مارک ووڈ نے 35، اولی رابنسن نے 29 اور بین ڈکیٹ 26 بنانے میں کامیاب ہوئے، پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ابرار احمد نے چار چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک وکٹ محمد وسیم جونیئر کے حصے میں آئی۔

error: Content is protected !!