پاکستان کپ، فائنل میں بلوچستان نے خیبرپختونخوا کو زیر کرلیا

بلوچستان کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں خیبرپختونخوا کی ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، ملتان میں کھیلے گئے فائنل میچ کا ٹاس بلوچستا نے جیت کر پہلے خیبرپختونخوا کی ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی جو 46 اوورز میں 171 بنانے میں کامیاب ہوسکی، کامران غلام 70 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، بلوچستان کی جانب سے یاسر شاہ نے چار ، خرم شہزاد ، عاکف جاوید نے دو دو جبکہ اسد شفیق نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں بلوچستان کی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف 31.2 اوورز میں حاصل کرکے میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا، عبدل بنگلزئی 80 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے جبکہ حسیب اللہ نے 45 رنز بنائے، خیبرپختونخوا کی جانب سے دونوں وکٹیں خالد عثمان نے حاصل کیں، یاسر شاہ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تعارف: newseditor